ممبئی: صحافی شاہد انصاری کو لے کر جس طرح سے پہلے ممبئی میں اور ممبرا میں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس بات کو لے کر آج ممبئی کے سارے صحافیوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنوس سے ملاقات کر معاملے کی حقیقت بتائی- پولس کے ذریعہ جن دفعات کے تهت مقدمہ درج کیا گیا ہے وزیر اعلی نے اسے غلط قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف سائبر سیل کے ذریعہ کارروائی کا حکم دیا ہے جن لوگوں نے شاہد انصاری کے خلاف جھوٹی افواہوں کا بازار گرم کیا هے-انصاری کو لے کر معین میاں کے حامی سوشل سائٹ پر 51000 کے انعام کا اعلان کیا ہے اس کو لے کر جلد ہی سائبر سیل میں مقدمہ درج کیا ہے -
بھاری تعداد میں صحافیوں نے شاہد انصاری کے ذریعہ وزیر اعلی ہوئی خبر کے بعد جس طرح سے پولیس کے ذریعہ مقدمہ درج کیا گیا اس کی مخالفت کا اظہار کیا هے سے ملنے والوں میں آج تک کے ڈپٹی ایڈیٹر کملیش ستار، زی نیوز کے پولیٹکل ہیڈ احسن عباس، نیوز 24 کے بیورو چیف ونود جگدالے، اے بی پی نیوز سے رتوك بھالیكر، ای ٹی وی سے وسیم انصاری، ٹی وی 9 سے تشار شیٹے، نیوز 24 سے اویناش پانڈے، انڈیا ٹی وی سے اشون پانڈے، لائیو انڈیا سے راہل شرما، اے این آئی سے راذق خان کے ساتھ تقریبا 50 صحافیوں کے ذریعہ وزیر اعلی سے بات کی گئی جس کے بعد وزیر اعلی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملے کو سائبرسیل میں درج کرنے کا
-حکم جاری کی.

کارروائی کے حکم کے بعد شاہد انصاری وزیر اعلی کے ساتھ
آزاد میدان فسادات کے ملزم اور انجمن اسلام کے 250 کروڑ کی زمین پر اپنا قبضہ دکھانے والے معین میاں کو جس طرح سے شاہد انصاری نے بے نقاب کیا ہے.اس کے بعد سے معین میاں کے حامی شاہد انصاری اور سنٹرل ابزرور ناگپور کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے اور سچائی لکھنے کی وجہ سے جرم کی سازش رچنے کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا هے-جب کے اس قبضے کو لے کر وقف بورڈ نے نوٹس جاری کر معاملے کی سنوائی کر رہا هے- معاملا درج ہونے کے بعد سے ہی صحافیوں نے اس معاملے کو لے کر احتجاج کیا اور فوری طور پر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن، ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس کلب نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے سب سے پہلے ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے بھروسہ دلایا کہ معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات هوگی انصاری نے سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک بھر کے صحافیوں سے اس معاملے میں متحد ہونے کی اپیل کی ہے-تاکی ایسے لوگ جو قانون اور صحافیوں کی قلم کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں ان پر قانون کا شکنجہ کسا جا سکے اور وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوں
Post View : 12