با مبے لیکس ڈیسک
ریاض : ہندوستان کے 6 نوجوانوں کی اس وقت جان بچ گئی جب احمد جاوید نے ان کے معاملے میں مداخلت کر کے ان کے کیس کی نہ صرف یہ کہ کامیاب پیروی کی بلکہ ان 6 نوجوانوں کو رہا بھی کروایا ہے یہ چھ ہندوستانی نوجوان اپنے ہی دوست کے قتل کے معاملہ میں ایک ماہ سے مقید تھے ۔ جاوید احمد کی مداخلت کے بعد ان چھ ہندوستانی کو پراسرار خودکشی اور قتل کے شبہ سے رہائی نصیب ہوئی ان چھ ہندوستانی جو کہ الہ آباد کے کوشمبی کے ساکن ہیں اور سعودی عربیہ میں ملازمت کی خاطرگئے تھے یہاں خیاط کے طور پر کام کر نے کے ساتھ وہ سعودی میں ہی قیام پذیر تھے جب ان کے ایک ساتھی نے یہاں خودکشی کر لی تھی یہ دماغی طور پر معذور تھا اور دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کے سبب اس نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی محمد عزازہ نامی ایک نوجوان نے جب خودکشی کر لی تو اس کے ساتھیوں کو سعودی پولیس نے گرفتارکرلیا یہاں ان کے حالات انتہائی خراب تھے ایک ماہ تک کوئی پرسان حال نہیں تھا تو انہوں نے ہندوستان میں قونصلیٹ کے ذریعہ مدد کی کوشش کی اور یہاں ممبئی میں اپنے ایک شناسا کو کہا کہ وہ نا کردہ گناہوں کی سزا سعودی عربیہ میں کاٹ رہے ہیں اس پر اس شناسا نے یہاں ہندوستانی سفیر احمد جاوید کو ساری تفصیلات سے روشناس کرایا اور بذریعہ ای میل سارے کاغذات اور قانونی چارہ جوئی سے متعلق دستاویزات بھی بھیج دئیے جسکے بعد وہاں انکے دوست رئیس احمد نے محنت کی –
احمد جاوید کو جیسے ہی کاغذات ملے انہوں نے اپنے ایک افسر وسیع اللہ کو ریاض میں حقائق معلوم کرنے کیلئے بھیجا اور پھر وسیع اللہ نے ان تمام ملزمین کے بیانات قلمبند کئے اور سعودی عربیہ میں الصفا پولیس اسٹیشن میں بھی ان سے متعلق انکوائری کی گئی تو پتہ چلا کہ ان کا عزازہ کی خودکشی یا مشتبہ موت میں کوئی لینا دینا نہیں ہے جس کے بعد ہندوستان مسرور احمد سمیت 6 ہندوستانی جس میں ایک بنگلہ دیشی بھی موجود تھا سعودی عربیہ پولیس نے باقاعدہ طور پر رہا کردیا ۔
احمد جاوید نے سارے معاملہ کی تحقیقات کے بعد ہی اس معاملے میں مداخلت کر تے ہوئے 6 ہندوستانی کو بحفاظت خودکشی یا مشتبہ موت کے الزام سے باہر نکال کر بری کروایا ہے ۔ ان 6 ہندوستانی نے سفیر احمدجاوید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احمد جاوید کے سبب وہ اپنا ملک دیکھ سکے ہیں ۔ سعودی عربیہ میں مقید چھ ہندوستانی مسرور احمد انصاری , محمد ثاقب انصاری , محمد فیضان, محسن انصاری اور دیگر کو سعودی پولیس نے باعزت بری کر دیا ہے ۔
Post View : 18