اسٹاف رپورٹر
میرا روڈ . آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ كی حمایت میں ممبئی كے اندر جب سے دستخطی مهم شروع هوئی هے . اس تحریك میں آل انڈیا ملی كونسل ممبئی یونٹ پیش پیش رها هے. اور ملی كونسل كے كاركنان اپنے صدر جناب راشد عظیم صاحب كی معیت میں بحسن و خوبی یه سرگرمیاں انجام دے رهے هیں.ملی كونسل میرا روڈ یونٹ بھی اس مهم میں آگے آگے رها اور یهاں 23/ اكتوبر 2016 بروز اتوار پورے دن دستخطی مهم چلائی گئی.ما شاء الله اس مهم میں مسلم حضرات و خواتین نے امید سے بھی زیاده حصه لیا اور گھروں سے نكل نكل كر فارم پر دستخط كئے. ملی كونسل كے كاركنان كے ساتھ ساتھ مسلم عوام كے اندر بھی بھر پور جوش وجذبه تھا. هزاروں افراد نے دستخط كئے اور مركزی سركار كی سازشوں كو ناكام كرنے كی مهم چلائی.ملی كونسل كے كاركنان نے پورے دن كافی محنت كی خصوصا رمضان كھتری. ڈاكٹر عبد الرحیم. محمد فیاض عالم. مولانا سمیع الله. حافظ شفیق رحمانی. عتیق الله. شمیم ریحان ندوی. سلمان خان. ارباز كھتری اور خواتین میں سے ممتاز شیخ. نسرین شیخ. فهمیده شیخ اور آصفه شیخ نے پورے دن اس مهم میں حصه لیا اور انتھك محنت كی.اسی كا نتیجه هے كه یه مهم كامیابی كے ساتھ 10 بجے صبح سے شروع هو كر شام 5 بجے بحسن و خوبی اختتام پذیر هوا. یه مهم تو سڑكوں كی تھی. بلڈنگوں میں جا جا كر سائن لینا تو جاری هے اور هم بڑی تعداد میں دستخط لیكر مركزی سركار كے پاس بھیج كر اس كو هم مجبور كریں گے كه همیں سب كچھ منظور هے لیكن شریعت میں مداخلت هرگز قبول نهیں.
Post View : 11